Wednesday, May 18, 2011

فیصلہ آپکا، زندگی آپکی


 یاسین سامی (کویت)
فیصلہ آپکا، زندگی آپکی
  انسان کی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز رونما ہوتے رہتے  ہیں، شب و روز کی تبدیلیوں کے ساتھ ہی ساتھ اس کى سوچ و بچار، کردار و گفتار، چال وچلن حرکات و سکنات، افعال و اقوال نیز سماجی سیاسی ثقافتی تعلیمی، معاشرتی، معاشی، ازدواجی  الغرض شعبہائے زندگی میں ان گنت و لا تعداد تغیر و تبدل ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں۔ یوں جب بندہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر کھڑا ہو کر دیکھیں تو اس کے سامنے لا متناہی تبدیلیوں کی ایک ہست وبو نظر آئے گی۔ 
دنیا اس گلستان و بستان کی مانند ہے جو مختلف و متنوع اقسام و انواع پھولوں گلوں اور غنچوں سے کھچا کھچ لبریز وبھرپور ہے، اور انسان اس باغبان و باغواں جیسا ہے جو جس طرح اور جیسےچاہے پھول و گلاب سے اپنے باغ کو سجالے۔
 اب دیکھیں کہ یہ آپکے ہاتھ میں ہے کہ آپ اس کو کس طرح ہنڈل کرِتے ہیں کس قسم کی تبدیلی کو کس طرح کہاں کیسے اور کب اپنے دامنِ زندگی میں سمیٹنا چاہتے ہیں؟؟ اس کا فیصلہ صرف اور صرف آپکے اپنے پاس ہے اور اسکو استعمال کا حق بھی آپ ہی رکھتے ہیں۔اب فیصلہ آپ کا آپ کے لئے اور آپکی خاطر ہے۔جیسے اور جسطرح چاہیں آپ اس کو ڈرا کریں،اور اپنے پسندیدہ کلرز سے رنگا لیں تب جا کر یہ پتہ چل جائے گا کہ زندگی کے مختلف آنگنوں کے کونوں میں کس کس طرح کے ہیرے و لعل اور موتی وگوہر اور دانہء عقیق آپ کی پسند کا مدتِ دراز سے محوِ انتظار ہیں۔ 
ضرور نکہت ورنگت سے لطف اٹھائے گا, تو سب مل کر بلند و بالا آواز سے للکاریں کہ"فیصلہ آپکا, زندگی آپکی" ہنستے اور مسکراتے ہوئے چہروں، دلوں اور لبوں کیساتھ۔

No comments:

Post a Comment